عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر 17 سال بعد فیصلہ سنا دیا گیا

عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر 17 سال بعد فیصلہ سنا دیا گیا

کراچی: عدالت نے عامر خان کی سزا بڑھانے کے لیے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما اور طارق باٹا کو بری کر دیا۔ یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے عامر خان کو 10 سال اور طارق باٹا کو عمر قید کی سزا سنائی تھی

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 23 فروری 2003 کو ضمنی الیکشن کے موقع پر ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ 2003 میں عامر خان اس وقت ایم کیو ایم حقیقی کے جنرل سیکریٹری تھے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اے ٹی سی عامر خان کو 10 سال قید جب کہ ملزم طارق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
ملزم طارق باٹا 17 سال سے جیل میں ہیں جب کہ عامر خان ضمانت پر رہا ہیں، پولیس نے اس کیس میں شریک ملزم رئیس عرف ٹوپی سمیت 2 ملزمان کو مفرور قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے