نئی حلقہ بندیاں کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

نئی حلقہ بندیاں کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بڑا اقدام ہے، الیکشن کمیشن نے تمام ضلعی الیکشن کمشنرز سے حلقہ بندیوں سے متعلق ضروری معلومات بھی طلب کر لی ہیں، مراسلے میں تمام ضلعی افسران کو معلومات 17 اپریل تک ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

قانون کے مطابق بلدیاتی حکومت کی میعاد ختم ہونے کے 120 دن کے اندر الیکشن کرانا لازمی ہوگا، مراسلے کے مطابق لوکل کونسلز کی نئی حلقہ بندیاں مردم شماری 2017 کے مطابق آبادی کے لحاظ سے کی جائیں گی۔
سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لیے 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، صوبائی الیکشن کمشنر نے ضلعی الیکشن افسران کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت اگست 2020 میں ختم ہوگی، ذرایع کے مطابق آیندہ بلدیاتی الیکشن کے لیے ترمیمی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا مسودہ طلب کر لیا گیا ہے، صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے لیے کونسلز اور نشستوں کی تعداد بھی مانگ لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی

گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی

کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے دوران مضافاتی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے