سندھ میں 66 نئے کیسزسامنے آئےہیں جبکہ مزیدچارلوگ جاں بحق

سندھ میں 66 نئے کیسزسامنے آئےہیں جبکہ مزیدچارلوگ جاں بحق

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کوروناوائرس کےحوالےسےپیغام میں کہا کہ آج66نئےکیسزآئے، 4لوگ زندگی کی بازی ہارگئے، جس کے بعد کوروناکےباعث جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد35ہوگئی

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موبائل ٹیم کےذریعےکچی آبادیوں میں1700ٹیسٹ کئے، ان نئےٹیسٹ کارزلٹ کل تک آجائےگا، اس وقت 671 مریض گھروں میں ، 58 مریض آئیسولیشن مراکز، 227 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید8افرادصحتیاب ہوکرگھروں کوچلےگئے، سکھرمیں280زائرین کےکیسزآئےتھے، اب سکھرمیں سوائے6افرادکےباقی اپنےگھرجاچکےہیں، 6 لوگ بھی جلداپنےگھروں کوچلےجائیں گے۔
جومتاثرعلاقےہیں ہم نےان کوسیل کیاہے، سیل علاقوں میں ٹیسٹ کرنےکی تعدادبڑھارہےہیں ، تبلیغی جماعت کےبھائی جن کے ٹیسٹ مثبت آئےانکاعلاج جاری ہے، جوآئیسولیشن میں ہیں ان کاجلدٹیسٹ کیاجائےگا،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کافیصلہ وفاقی حکومت کرےگی جس کااعلان ہوجائےگا، پیغام ہےحکومت جوبھی ایس اوپی بنائےاس پرعمل کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے