وزیراعلیٰ سندھ نے 6 ہزارڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 6 ہزار ڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبے میں صحت سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد وسیم، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی اور دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق سمری منظورکرلی، جس کے تحت پبلک سروس کمیشن سے پاس 6 ہزار ڈاکٹرزکو آفرلیٹر جاری کئے جائیں گے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے 337 کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو ریگولر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے شہرمیں سینٹرل بلڈ بینک کے قیام کی اسکیم پرکام کی سست روی پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب تک محکمہ صحت اپنی اسکیمزپرجاری کام کی نگرانی نہیں کرے گا کام نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں مریض پریشان ہورہے ہیں، ہم نے محکمہ صحت کا بجٹ بڑھایا ہے، اس کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیئے۔ انہوں نے وزیراعلی کی ملیر، کیماڑی اور اورنگی کے اربن ہیلتھ سینٹرز میں اضافی انڈور بلاکس کا کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ریلوے نے پہلی بارسیفٹی آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان ریلوے نے پہلی بارسیفٹی آڈٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی : سیکیورٹی کی بہتری کا 20گریڈ کا افسر تمام امور کا ذمہ دار ہوگا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے