عمران فاروق قتل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کے خلاف دائر مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت نے کیس میں شامل دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے ملزمان کی درخواست مسترد کردی۔ آئندہ سماعت میں ملزمان پرفرد جرم عائد کی جائے گی، کیس کی سماید سماعت 15 مارچ کو ہوگی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہورہی ہے تاہم 2 برس سے زائد وقت گزرنے کے باوجود اب تک ملزمان پرفرد جرم بھی عائد نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

احساس کفالت پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے کے حوالے سے پلان ترتیب

احساس کفالت پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے کے حوالے سے پلان ترتیب

اسلام آباد: وزیراعظم نے احساس کفالت پروگرام میں حکومتی ارکان پارلیمنٹ کی سفارشات کو بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے