وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور سے کرونا وائرس کے پیش نظر لائحہ عمل طے کرنے کےلیے ملاقات کی

دونوں وزیروں نے فیصلہ کیا کہ تمام فرقوں کے مذہبی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد یکساں لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا
اعجاز شاہ جکا کہنا تھا کہ تجویز کردہ لائحہ عمل، ہدایات تمام ملک کیلئے یکساں ہونی چاہئیں اور باضابطہ طور پر ایسے نتیجے پر پہنچا جائے جس سے عبادات میں خلل نہ پڑے۔
وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ رمضان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ماہ رمضان میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ مذہبی جوش و خروش کو زندہ رکھا جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت کا تحفظ، کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا اولین ترجیح ہوگی، کوشش کریں گے کہ بہترین لائحہ عمل مرتب کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے