کورونا وائرس کا شکار بن کر فوت ہونیوالے لوگ شہید ہیں

کورونا وائرس کا شکار بن کر فوت ہونیوالے لوگ شہید ہیں

قاہرہ: مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا سے فوت ہونے والا شہید ہے۔ جو شخص اس کی تدفین کی مخالفت کریگا وہ اسے اللہ کے دیے حق سے محرم کرنے کا مرتکب ہوگا

اللہ تعالیٰ نے انسان کو عزت اور تکریم سے نوازا ہے اور یہ تکریم اس کی زندگی ہی نہیں بلکہ اس کی موت کے بعد بھی کی جانی چاہیے۔ تدفین کے معاملے میں امیر، غریب، مسلمان غیر مسلم، تندرست اور بیمار میں کوئی تفریق اور امتیاز نہیں۔
انھوں نے کہا کہ انسانی عزت وتکریم کا تقاضا ہے کہ فوت ہونے کے بعد عزت کے ساتھ اسے مسلمانوں کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے۔ جو لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں وہ اللہ کے حکم کی نافرمانی اور میت کو دیے گئے حق سے اسے محروم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شناختی کارڈ پر باپ کے ساتھ ماں کا نام درج کرنے کے قانون پر دستخط

شناختی کارڈ پر باپ کے ساتھ ماں کا نام درج کرنے کے قانون پر دستخط

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ سمیت شناختی کارڈ پر بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے