ٹم بروک واقعی ایک بہترین اداکار اور دوست تھے

ٹم بروک واقعی ایک بہترین اداکار اور دوست تھے

برطانیہ : ایک اور ساتھی اداکار گریمی گارڈن کا ان کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بڑا نقصان ہے اور انہیں بےحد افسوس ہورہا ہے، ٹم بروک ان کے 50 سال پرانے دوست تھے

برطانیہ میں اب تک 84 ہزار سے زائد کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے اپنی جان بھی گوا چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے جہاں دنیا بھر کی شوبز شخصیات متاثر ہوئیں، وہیں حکومتی اعلیٰ شخصیات بھی متاثر ہوئیں ہیں، یہاں تک کہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن بھی تاحال کورونا کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بورس جانسن بھی گزشتہ ماہ ہی کورونا کا شکار ہوئے تھے اور ان کی طبیعت کافی ناساز بھی ہوگئی تھی اور انہیں آئی سی یو بھی منتقل کردیا گیا تھا تاہم اب ان کی بھی صحت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور انہیں آئی سی یو سے نارمل وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
کورونا وائرس ایک عام وائرل ہونے والا وائرس ہے جو عام طور پر ایسے جانوروں کو متاثر کرتا ہے جو بچوں کو دودھ پلاتے ہیں تاہم یہ وائرس سمندری مخلوق سمیت انسانوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔
اس وائرس میں مبتلا انسان کا نظام تنفس متاثر ہوتا ہے اور اسے سانس میں تکلیف سمیت گلے میں سوزش و خراش بھی ہوتی ہے اور اس وائرس کی علامات عام نزلہ و زکام یا گلے کی خارش جیسی بیماریوں سے الگ ہوتی ہیں۔
کورونا وائرس کی علامات میں ناک بند ہونا، سردرد، کھانسی، گلے کی سوجن اور بخار شامل ہیں اور چین کے مرکزی وزیر صحت کے مطابق ‘اس وبا کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے، میں خوفزدہ ہوں کہ یہ سلسلہ کچھ عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے اور کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے