وفاقی حکومت کی جانب سے بھجوائی گئیں کرونا ٹیسٹنگ کٹس نامکمل

وفاقی حکومت کی جانب سے بھجوائی گئیں کرونا ٹیسٹنگ کٹس نامکمل

کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھجوائی گئیں کرونا ٹیسٹنگ کٹس نامکمل اور خراب ہیں

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹ میں ناقص کٹس سے متعلق دستاویز اور ان کی تعداد بھی پیش کر دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو فراہم کردہ کرونا ٹیسٹنگ کٹس کلینیکل ایگزامینیشن کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔
سندھ کو 20 ہزار ٹیسٹ کٹس بغیر وی ٹی ایم کے موصول ہوئیں، سواب اور VTM کرونا ٹیسٹ کے لیے انتہائی ضروری ہیں، وفاقی حکومت کی بھیجی گئیں بیس ہزار ٹیسٹنگ کٹس کسی کام کی نہیں، انھوں نے لکھا کہ وفاقی وزرا کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ اس نازک وقت میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مکمل قومی ہم آہنگی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے