چاروں صوبوں میں 24 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

چاروں صوبوں میں 24 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

لاہور: شیخ رشید اور چیرمین ریلوے کی زیر صدارت ٹرین آپریشن بحال کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد چاروں صوبوں میں 24 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کے بعد بکنگ روک دی جائے گی تاکہ سماجی فاصلہ پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا سکے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری سے لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد ٹرین آپریشن شروع کرنے کے سلسلے میں چند حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے ممکنہ طور پر لاک ڈاون کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے، مسافر اپنی ٹکٹ صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

لاہور: ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں ایف آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے