اینٹی ملیریادواؤں کی اتنی مقدار موجود ہے کہ اسے ایکسپورٹ کرسکتے ہیں

اینٹی ملیریادواؤں کی اتنی مقدار موجود ہے کہ اسے ایکسپورٹ کرسکتے ہیں

اسلام آباد: وزارت تجارت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ملیریا سے بچاو کی ادویات کی برآمد پر فوری طور پر ہابندی عائد کردی اور اس حوالے سے ایس آر او 297 جاری کردیا ہے

ملیریا سے بچاؤ کی ادویات پر پابندی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی سفارش ہر عائد کی گئی ہے، کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ان ادویات کی عالمی مارکیٹ میں طلب بڑھ گئی ہے۔
وزارت تجارت نے کہا کہ ملیریا کی ادویات پر پابندی کا اعلان فوری ہوگا اور جب تک نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی مزید ہدایت نہیں آتی ان ادویات کی برآمد ہر پابندی رہے گی۔
ڈی جی نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کا کہنا تھا کہ اینٹی ملیریادواؤں کی اتنی مقدار موجود ہے کہ اسے ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، ڈریپ کی حتمی منظوری کے بعد اینٹی ملیریا ادویات کی ایکسپورٹ شروع کی جائےگی، کرونا سے متعلق اینٹی ملیریا ڈرگ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
ڈاکٹر امجد محمود کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت سنگین مسائل سے دوچار ہے، ہمیں بھی مدد کرنا ہوگی، شروع میں طبی حفاظتی سامان کی کمی کامسئلہ تھا جو کافی حد تک حل ہوچکا ہے۔
ہائیڈروکسی کلورو کوئن کو ملیریا کے مریضوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ دوا کورونا وائرس کے علاج میں کسی حد تک مددگار ثابت ہورہی ہے، ہائیڈروکسی کلورو کوئن ایک پرانی اور سستی دوا ہے، جسے جنگ عظیم دوم کے وقت استعمال کیا گیا تھا، یہ سنکونا درخت کی چھال سے تیار کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے