شیخ رشید پر جوتا پھینکنے والا معمر شخص رہا کردیا گیا

لاہور: ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے ریلوے اسٹیشن پر عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید کی طرف جوتا پھینکنے والے معمر شخص فقیر حسین کی حبس بے جا کی درخواست نمٹاتے ہوئے اسے رہا کردیا ہے۔ سہیل ملک کی طرف سے شیخ رشید پر جوتا پھینکنے والے شخص فقیر حسین کو ریلوے پولیس کی طرف سے حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او ریلوے کو طلب کرتے ہوئے معاملے کی رپورٹ مانگی تھی، عدالت کے حکم پر ایس ایچ او ریلوے پرویز اختر نے گزشتہ روز عدالت کو رپورٹ پیش کی کہ پی ایس ایل کے موقع پر شیخ رشید راولپنڈی سے لاہور پہنچے جہاں پر فقیر حسین نے شیخ رشید پر جوتا پھینک دیا جس پر پولیس نے مذکورہ شخص کو پکڑ لیا لیکن تھانہ میں شیخ رشید کی طرف سے کوئی درخواست کارروائی کے لئے نہیں بھجوائی گئی جس کے بعد فاضل جج نے فقیر حسین کو اس کے بیٹے کے ساتھ بھجواتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا

پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا

لاہو:رسماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان کے دلائل کے بعد عدالت نے آئین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے