صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان

صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان

لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری کے لئے کوروناوائرس سے متعلق پیکج لارہے ہیں، میڈیاہاؤسز،اخبارمالکان کوایڈوائزری بھیجیں گے

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کیخلاف جنگ لڑنےوالےصحافیوں کیلئےپیکج لائے ہیں، کوئی صحافی کوروناوائرس سےجاں بحق ہوا تو 10 لاکھ روپے ریلیف فنڈدیاجائے گا، کورونا سے جاں بحق صحافی کی بیوہ کو تاحیات پنشن 10ہزار روپے دی جائے گی جبکہ ، کوروناوائرس سےمتاثر صحافی کو ایک لاکھ روپےریلیف فنڈ دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اخبارفروش یونین کوکل سےحفاظتی سامان مہیا کریں گے ، 18 ارب کےٹیکس چھوٹ کی مدمیں میڈیاہاؤسزکوبھی ریلیف دیا جائے گا، راناعظیم اور دیگرنمائندگان نے ٹیکس چھوٹ سےمتعلق درخواست دی تھی، میڈیاہاؤسز کوٹیکس چھوٹ کےتحت16فیصدتک رعایت ملے گی۔
اگلے20سے22دن بہت خطرناک ہیں، خاص تعدادسےمتعلق کہاجاسکتاہےوہ کوروناوباکوآسان لےرہےہیں، عوام سےگزارش ہے20 سے 25 دن بہت سنجیدہ ہیں، عوام کو خود کو مزید پابندکرنےکی ضرورت ہے ، عوام کونقصان پہنچےایسےاقدام پرسمجھوتانہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے