کرونا وائرس بحران نے شادی کی تقریبات کو بھی آن لائن کردیا

کرونا وائرس بحران نے شادی کی تقریبات کو بھی آن لائن کردیا

نئی دہلی: لاک ڈاؤن کے باعث ایک طرف کو شادی بیاہ پر ہونے والے فضول خرچے کم ہوگئے ہیں تو دوسری طرف نوجوانوں کو آن لائن شادیاں کرنی پڑرہی ہیں

دنیا بھر کرونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے جس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسی ہی ایک آن لائن شادی بھارتی ریاست تلنگانا کے شہری 28 سالہ نجف نقوی کی ریاست کرناٹکا کی رہائشی 25 سالہ فریحہ سلطانہ سے ہوئی، جن کی شادی رواں ماہ پانچ تاریخ کو ہونا طے پائی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی نظر ہوگئی۔
لاک ڈاؤن کے باعث دلہا دلہن نے آن لائن نکاح کرنے کا فیصلہ کیا اور دونوں کا نکاح اسکائپ کے ذریعے پڑھایا گیا جس میں مہمانوں نے بھی آن لائن شرکت اور دلہا دلہن کو مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے