امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز، ماسک، حفاظتی لباس اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں

امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز، ماسک، حفاظتی لباس اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں

کراچی: چین سے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مزید امدادی سامان پہنچ گیا، پرواز پی کے 8852 آج امدادی سامان لے کر بیجنگ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی

امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز، ماسک، حفاظتی لباس اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں، پی آئی اے کا ایک طیارہ چند روز قبل بھی چین سے امدادی سامان لے کر پہنچا تھا، قومی ایئر لائن کے ترجمان عبد اللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے مشکل کی گھڑی میں قوم کے ساتھ ہے۔
ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 66 ہو چکی ہے جب کہ مریضوں کی مجموعی تعداد بھی بڑھ کر 4601 ہو چکی ہے۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں مزید 4 کرونا مریض انتقال کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے