گزشتہ جمعہ کی طرح آج بھی دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

گزشتہ جمعہ کی طرح آج بھی دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی، لاک ڈاؤن خلاف ورزی کے مرتکب افراد کےخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی

سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں پیش امام، مؤذن اور انتظامیہ کے3سے5افراد کو اجازت ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔
اس سلسلے میں گزشتہ جمعہ حکومت سندھ نے نوٹیفیکشن جاری کیا تھا جس کےمطابق مساجد کھلی ہوں گی مگر صرف مسجد کے خطیب، مؤذن سمیت پانچ افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی، نماز جمعہ سمیت تمام نمازوں کے اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائیں گی، لوگ گھر میں نمازادا کریں۔
نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے مقامی ایس ایچ او سے پیشگی اجازت لینی ہوگی، صرف قریبی عزیزوں کوہی جنازے میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز تمام کاروبار لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے تحت بند رہیں گے تاہم ضروری اشیا کی دکانیں ساڑھے تین بجے سے ساڑھے چھ تک دوبارہ کھولی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے