نواز حکومت کا فاٹا سے متعلق شوباز ڈراما نہیں تسلیم کرتے، آصف زرداری

اسلام آباد:  پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آص علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کا فاٹا سے متعلق شوباز ڈراما تسلیم نہیں کرتے اس معاملے پر سیاسی قوتوں سے پوچھا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا کہ حکومت نے فاٹا پر 5 سال میں فیصلہ کرنے کا کہا ہے لیکن ہم فاٹا میں ریفرنڈم کے حامی نہیں فاٹا کے معاملے پر سیاسی قوتوں سے پوچھا جائے کیوں کہ حکومت کی فاٹا پر پوزیشن واضح نہیں اور ریفرنڈم میں ہیر پھیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بی بی شہید اور ہمارا خواب ہے، ہم فاٹا کے عوام کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا فاٹا اصلاحات پارلیمنٹ میں لائیں، ہم فاٹا عوام کے ساتھ ہوں گے لیکن حکومت کا فاٹا سے متعلق شوباز ڈراما تسلیم نہیں کرتے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو بھی ایک یونٹ ہونا چاہیے اور وہاں بھی دیگر صوبوں جیسے اختیارات ہونے چاہئیں۔ عمران خان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ان دوستوں کی طرف جایا جاتا ہے جو ہاتھ بڑھائیں، عمران خان جب بھی دوستی کا ہاتھ بڑھائیں ہم سوچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس سے انتہاپسندی بڑھے گی،وزیراعظم عمران خان

مظفر آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے