ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت

ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت

اسلام آباد:  25  مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پرمسافروں کو سروسسز فراہم کرنے والے ملازمین کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینیئر جوائنٹ ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے مراسلہ تحریر کر دیا گیا ہے۔
مراسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر حق نواز سمیت 26 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانا کی سفارش کی ہے، ان تمام ملازمین نے مسافروں کو سروسز فراہم کی تھیں۔
3 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 782 سے ٹورنٹو سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اسلام آباد: جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محسن ظفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے