عوام سے گزارش ہے شب برأت پر گھروں میں رہ کر عبادت کریں

عوام سے گزارش ہے شب برأت پر گھروں میں رہ کر عبادت کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے

عوام سے گزارش ہے شب برأت پر گھروں میں رہ کر عبادت کریں۔
علمائے کرام سے بھی درخواست کی کہ وہ ٹی وی چینلز کے ذریعے شب برأت کی فضیلت پر بات کریں۔
کورونا وائرس کے باعث پاکستان علماء کونسل نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برأت میں گھروں میں رہ کر عبادات کریں اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی توبہ کریں۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 758 ٹیسٹ کئے ہیں جس کے بعد اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی تعداد 10 ہزاز 981 ہے اور ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزید 50مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 382 مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں جب کہ 97 مریض مختلف آئسولیشن سینٹرز میں ہیں اور اب صوبے میں کیسز کی تعداد 1036 ہو گئی ہے۔
صوبے میں کورونا وائراس سے متاثرہ دو مزید افراد جاں بحق بھی ہو گئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے