کورونا سے صحت یاب مریضوں میں چین کا پہلا اور پاکستان کا 29 واں نمبر

کورونا سے صحت یاب مریضوں میں چین کا پہلا اور پاکستان کا 29 واں نمبر

چین: اس عالمی وبا سے سب سے پہلے انتہائی متاثر ہونے والا ملک چین ہے جہاں کورونا سے متاثر 81 ہزار 802 افراد میں سے 77,279 صحت مند ہوچکے ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ تعداد ہے

دوسرے نمبر پر یورپی ملک اسپین ہے جہاں متاثر ہونے والے 141,942 میں سے 43,208 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
یورپ کا دوسرا ملک جرمنی کورونا وائرس کے 107,663 مریضوں میں سے 36,081 کو صحت یاب کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔
ایران میں وائرس کے 62,589 مریضوں میں سے 27,039 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ اٹلی میں وائرس کے 135,586 مریضوں میں سے 24,392 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا ان دنوں امریکا میں تیزی سے پھیل رہی ہے جہاں اس خطرناک مرض سے 400,546 متاثر ہوچکے ہیں۔ ان مریضوں میں سے 21,711 کو صحتیاب کرکے امریکا کورونا وائرس پر قابو پانے کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔
فرانس میں وائرس کے 109,069 متاثرین میں سے 19,337 صحتمند ہوچکے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں 22,328 مریضوں میں سے 8,704، ساؤتھ کوریا میں 10,384 میں سے 6,776، بیلجیئم میں 22,194 مریضوں میں سے 4,157 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کو صحتیاب کرنے کی کوششوں میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے جہاں 4,072 مریضوں میں سے 467 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
پڑوسی ملک بھارت میں 468 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد پاکستان سے زیادہ 5,360 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے