ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے سروسز بحال کرنےکااعلان کردیا

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے سروسز بحال کرنےکااعلان کردیا

کوئٹہ: زمرک اچکزئی نے کہا کہ ڈاکٹرزنےکوروناکیخلاف فرنٹ لائن کاکرداراداکیاہے، جمہوری حکومت ہےسب کوحق کیلئے آواز اٹھانے کا حق ہے، ڈاکٹرز پر تشددافسوسناک ہےجس کاوزیراعلیٰ نےنوٹس لیا، یقین دہانی کرائی ہے تشدد کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی

،ڈاکٹرزکےمطالبات جائزہیں کیونکہ ڈاکٹرزفرنٹ لائن پرہیں، فراہم کیےگئےطبی سامان کی انکوائری کی جائےگی، کنٹریکٹ پرتعینات ڈاکٹرزکوہرسہولت فراہم کریں گے۔
صدرینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ جس طرح تشددکیایہ انسانیت کی تذلیل ہے، جمہوری حکومت میں ایسےاقدامات کاہونالمحہ فکریہ ہے۔
ڈاکٹریاسرخان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سےمکمل پی پی ایزابھی تک نہیں ملیں، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مسائل حل ہوں گے ، عوام کی مشکلات کودیکھتےہوئےحکومتی کمیٹی پراعتمادکیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہریوں کا ناک اورمنہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا

شہریوں کا ناک اورمنہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا

کوئٹہ: حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کا ناک اورمنہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے