بورس جونسن کی جلد صحتیابی اور اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

بورس جونسن کی جلد صحتیابی اور اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے نام خط لکھا ، جس میں عمران خان نے بورس جونسن کی جلد صحتیابی اور اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

اپنے خط میں ، وزیر اعظم نےکورونا کی طرف سے درپیش مشکل چیلنجوں اور ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا نے عام لوگوں کو ہی متاثرنہیں کیا بلکہ برطانوی وزیراعظم بھی کورونا ہاتھوں کے اسپتال پہنچ گئے۔
کورونا وائرس کا شکاربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن دوروز سے لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔بورس جانسن کوطبیعت زیادہ خراب ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
برطانوی حکومت کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، انہیں مناسب مقدارمیں آکسیجن فراہم کی جارہی ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحتیابی کے بعدبرطانوی وزیراعظم کوایک ماہ آرام کرنا ہوگا۔
برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ بورس جانسن نہ صرف ہمارےبوس بلکہ دوست بھی ہیں، بورس جانسن فائٹر ہیں، جلد واپس آئیں گے، ہماری ترجیح کوروناوائرس کےپھیلاؤکوروکناہے ، ہم درست وقت پرصحیح فیصلے کر رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے