آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پروگرام کے مطابق کرانے کے لیے کوشاں

آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پروگرام کے مطابق کرانے کے لیے کوشاں

آسٹریلیا: حکومت اور آئی سی سی کی اجازت ملنے کی صورت میں آسٹریلیا آنے والے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ اور دو ہفتے قرنطینہ سینٹر میں گزارنے کے آپشن بھی زیر غور

ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کورونا وائرس وبا کی صورتحال میں ٹورنامنٹ کیلئے مختلف تجاویز پر غور کررہی ہے۔ جس میں حفظان صحت کے خطرات کو کم سے کم کرکے میچز کرانے پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ مجوزہ حکمت عملی پر مزید کام کرنے سے پہلے آسٹریلوی حکومت کی اجازت بھی ضروری ہوگی۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اس سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ کے دوران پانچ سو سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز آسٹریلیا میں قیام کریں گے۔ دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کی لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کے لیے اس ایونٹ کو کرانا ایک بہت بڑا امتحان بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے