بورس جانسن کو طبیعت بگڑنے کے باعث آئی سی یو میں منتقل

بورس جانسن کو طبیعت بگڑنے کے باعث آئی سی یو میں منتقل

لندن: برطانوی وزیراعظم کے دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق بورس جانسن کو طبیعت بگڑنے کے باعث آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے

بورس جانسن میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ ان میں کورونا کی علامات سنگین ہوگئیں اور انہوں نے پوری رات انتہائی نگہداشت یونٹ میں گزاری ہے۔ انھیں تیز بخار ہے اور آکسیجن دی جا رہی ہے تاہم تاحال وینٹی لیٹر نہیں لگایا گیا ہے
برطانوی وزیر خارجہ ڈومنِک راب نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن اب بھی ملک کے سربراہ ہیں۔
55 سالہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں 27 مارچ کے روز کورونا وائرس کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد وہ ازخود قرنطینہ میں چلے گئے تھے جبکہ امورِ حکومت کےلیے وہ ویڈیو اور کانفرنس کال کے ذریعے دیگر سرکاری عہدیداروں سے رابطے میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا اب پہلے سے زیادہ اہم کردار ہے

افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا اب پہلے سے زیادہ اہم کردار ہے

واشنگٹن: ولیم ای ٹوڈ، جنہیں رواں سال کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے