طبی عملہ کورونا کے خلاف لڑائی میں فرنٹ لائن فائیٹرز ہے

طبی عملہ کورونا کے خلاف لڑائی میں فرنٹ لائن فائیٹرز ہے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کو حفاظتی سازوسامان فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ طبی عملہ کورونا کے خلاف لڑائی میں فرنٹ لائن فائیٹرز ہے

سندھ میں کل تک 9 ہزار 585 ٹیسٹ کیے گئے تھے جب کہ آج مزید 634 ٹیسٹ کے بعد کُل ٹیسٹ کی تعداد 10ہزار 219 ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں آج مزید 54 کورنا کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 986 ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک اور مریض کے انتقال کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 18 ہے۔
آج مزید 16 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 309 ہوگئی ہے۔
وزیراعلی سندھ کے مطابق 396 مریض اپنے گھروں میں آئیسولیشن میں ہیں اور 206 کورونا کے مریض سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
مریضوں کے لیے ہم آئیسولیشن سینٹرز، سی سی یو، آئی سی یو کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے فرنٹ لائن ہیرو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے انتقال پر بھی اہل خانہ اور ڈاکٹر برادری سے اظہار تعزیت کی۔
ڈاکٹر عبدالقادر کا ٹیسٹ 28 مارچ کو مثبت آیا تھا 31 مارچ کو اسپتال داخل ہوئے اور 6 اپریل کو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو خالق حقیقی سے جا ملے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے