لاک ڈاؤن کے دوران 25 ہزار700 شہری گھروں سے باہر نکلے

لاک ڈاؤن کے دوران 25 ہزار700 شہری گھروں سے باہر نکلے

کراچی:  پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے نکلنے والے شہریوں کی مانیٹرنگ کے لیے بنائی گئی اپلیکیشن سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے

پولیس نے مذکورہ اپلیکیشن کی مدد سے 27 مارچ سے 5 اپریل تک کا ڈیٹا مرتب کیا ہے جس کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران 25 ہزار 700 شہری گھروں سے باہر نکلے، سب سے زیادہ 6 ہزار 500 شہری ایسٹ زون میں گھروں سے باہر نکلے جبکہ سب سے کم ایک ہزار 576 شہری ویسٹ زون میں گھروںسے باہر نکلے ہیں۔
مرتب کردہ ریکارڈ کے مطابق 539 شہریوں کوکئی بار لاک ڈاوؤن کی خلاف ورزی پر مختلف مقامات پر روکا گیا ، سب سے زیادہ شہریوں نے ادویہ کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکلنے کی وجہ بتائی جبکہ گھرسے باہر نکلنے کی دوسری بڑی وجہ راشن کی خریداری بتائی گئی۔
لاک ڈاؤن میں بلاوجہ گھروں سے نکلنے والوں کا ریکارڈ مرتب رکھنے کے لیے بنائی گئی اپلیکیشن میں ایک بار شناختی نمبر درج ہوجائے گا تو شہر کے کسی بھی مقام پرشہری کے شناختی کارڈ نمبر کی مدد سے پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شہری اس سے قبل کتنی بار پولیس کے ناکوں پر روکا جا چکا ہے اور اس نے گھر سے نکلنے کی وجہ کیا بتائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے