عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات ٹھیک ہیں

عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات ٹھیک ہیں

راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی پر سبسڈی میں اسد عمر کا کردار نہیں، رزاق داؤد کا کردار ممکنہ طور پر ہوسکتا ہے

شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات ٹھیک ہیں، دونوں میں کوئی اختلافات نہیں، تھوڑی بہت اونچ نیچ ہوجاتی ہے، اگر تعلقات میں کوئی فرق پڑا ہے تو وہ دور بھی ہوسکتا ہے۔
حکومت میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی دو گروپ نہیں ہیں بس کپتان نے فیلڈنگ بدلی ہے، کپتان اپنی فیلڈنگ بدلتا رہتا ہے اور جب چاہے بدل سکتا ہے، عمران خان کو پتہ ہے کس کو ساتھ لے کر جانا ہے، ان کے فیصلے ہمیں بھی پتہ نہیں ہوتے۔
تحقیقاتی رپورٹ وقت سے پہلے آگئیاگر 25 اپریل کے بعد آتی تو اچھا تھا، فرانزک رپورٹ میں جو ملوث ہوا اسے سزا دلوائی جائے گی، رمضان کے بعد ہماری ذمہ داری ہے کہ جو بھی آٹا چینی چور ہے اسے قرار واقعی سزا دی جائے،
بزنس مین سیاست میں آگیا تو مافیا مضبوط ہوگیا، ملک میں مافیا پہلے اتنا مضبوط نہیں تھا جتنا آج ہے، بدقسمتی ہےکہ بزنس مین سیاست میں آتا ہے۔
اب عمران خان اور حکومت کا امتحان شروع ہوگیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ملوث افراد کے ساتھ ہم کیا سلوک کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے