امریکی شہریوں نے اپنے پیاروں کی میتیں وصول کرنے سے انکار کردیا

امریکی شہریوں نے اپنے پیاروں کی میتیں وصول کرنے سے انکار کردیا

واشنگٹن: ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، امریکا میں کرونا کی جان لیوا وبا میں مبتلا ہوکر اب تک 10 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

امریکا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر ہے اور امریکی ریاست نیویارک سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔
نیویارک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32ہزار تک پہنچ گئی اور ہلاکتیں بھی رکنے کا نام نہیں لے رہی جس کے باعث نیویارک میں لوگوں کی تدفین مسئلہ بن گئی۔
نیو یارک میں پارک کو عارضی قبرستان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم فیونرل ہومز کو اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے جبکہ میتوں کو رکھنے کےلیے سردخانے کم پڑگئے ہیں۔
کرونا وائرس کے خوف کے باعث قبر کھودنے والا اسٹاف کام پر نہیں آرہا جس کے باعث پارکوں میں خندقیں کھود کر قطار میں 10تابوت رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے