افغانستان کی حکومت کی درخواست پر پاک افغان بارڈر 3 دن کے لیے کھول دیا

افغانستان کی حکومت کی درخواست پر پاک افغان بارڈر 3 دن کے لیے کھول دیا

چمن: افغان شہری 2 مارچ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے، حکومت افغانستان نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ افغان باشندوں کی واپسی کے لیے بارڈر کھولا جائے، جس پر سرحد آج 6 اپریل سے 9 اپریل تک کے لیے کھول دی گئی

پاک افغان سرحد 36 روز بعد دفتر خارجہ کے احکامات پر کھولی گئی ہے، چمن اور طور خم بارڈر کو جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا، پاکستان میں موجود افغان باشندے آج سے 9 اپریل تک واپس جا سکیں گے
پاک افغان چمن بارڈر 2 مارچ کو کرونا پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔
مشیر اطلاعات کے پی اجمل وزیر نے اس سلسلے میں کہا کہ 6 سے 9 اپریل تک طور خم بارڈر کھولنے کا فیصلہ وفاق نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے