عزیربلوچ کا ملک سے غداری اوراہم راز دیگر ملکوں کو دینے کے الزام

عزیربلوچ کا ملک سے غداری اوراہم راز دیگر ملکوں کو دینے کے الزام

کراچی: عزیربلوچ کوجیل پولیس نے ارشد پپوقتل اوردیگر مقدمات میں انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، فاضل جج نے عزیربلوچ کےخلاف 22 اپریل کوگواہ طلب کرلئے ہیں

عزیربلوچ کے خلاف سیکیورٹی اہلکاروں سمیت درجنوں ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات زیرسماعت ہیں۔ جبکہ ملک سے غداری اوراہم راز دیگر ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کو دینے کے الزام میں ملٹری ٹرائل کیا گیا۔
رواں سال جنوری میں سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن، نثار مورائی اور لیاری گینگ وار کےعزیربلوچ کی جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹس عوام کےسامنےلانے کا حکم دیا تھا، درخواست وفاقی وزیرعلی زیدی نے دائر کی تھی۔
اپریل 2017 میں پاک فوج نے پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ1923 کے تحت لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ نے حساس سیکیورٹی معلومات غیر ملکی ایجنسیوں کو دی تھی۔ اسکے علاوہ
اس کے بھارتی ایجنسی را سمیت دیگر پاکستان مخالف قوتوں سے رابطے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے