نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آرتعینات کردیاگیاہے

نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آرتعینات کردیاگیاہے

اسلام آباد: کومت کی جانب سے نوشین جاویدامجدکو چیئرپرسن ایف بی آرتعینات کردیاگیا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کےذریعےنوشین جاوید امجد کی تعیناتی کی منظوری دی

نوشین جاوید گریڈ 22 کی ان لینڈریونیو سروس کی افسرہیں، شبرزیدی غیرمعینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے، جس کے باعث نوشین جاوید قائمقام چیئرپرسن کےطورپرکام کررہی تھیں۔
نوشین جاوید امجد کوممبرایڈمن ایف بی آر سے تبدیل کرکے چئیرپرسن ایف بی آرمقررکیا گیا ہے۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی خراب طبیعت کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر چلے گئے ہیں تھے ، جس کے بعد حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر پر غور کرنا شروع کردیا تھا۔
6 مئی 2019 کو اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیے جانے کی تصدیق کی تھی

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے