کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں سستا ترین ڈی انفیکشن گیٹ تیار

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں سستا ترین ڈی انفیکشن گیٹ تیار

ملتان: ریلوے ملتان ڈویژن نے اپنی مدد آپ کے تحت سستا ڈی انفیکشن گیٹ تیار کر لیا ہے، ڈی ایس ملتان شعیب عادل کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملتان ڈی ایس آفس اور بڑے اسٹیشنز پر ڈی انفیکشن گیٹ لگائے جائیں گے

ٹرین آپریشن شروع ہونے سے پہلے ڈی ایس ملتان ڈویژن کے اسٹاف نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈی انفیکشن گیٹ کا ماڈل تیار کر لیا، ریلوے اسٹاف نے یہ گیٹ محض 2 دن میں تیار کیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسٹیشنز پر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد سب سے پہلے ملتان ڈویژن نے کم خرچ پر ڈی انفیکشن گیٹ بنا لیا، اس طرح کے 8 ڈی انفیکشن گیٹ بنائے جائیں گے۔
ڈی انفیکشن گیٹ ڈی ایس آفس، ملتان اسٹیشن، خانیوال، ساہیوال، بہاولپور میں ٹرین سروس شروع ہوتے ہی لگا دیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں لوکوشیڈ، واشنگ لائن، رننگ روم میں بھی ڈی انفیکشن گیٹ لگائے جائیں گے،
ملتان ریلوے اسٹیشن سمیت ڈویژن بھر کے ریلوے اسٹیشنز پر جراثیم کش اسپرے اور صفائی کا عمل بھی جاری ہے، ملتان کینٹ اسٹیشن پر 2 اے سی کوچز پر مشتمل عارضی کرونا کیئر اسپتال بھی قائم کیا جا چکا ہے، ریلوے ملتان ڈویژن سے گزرنے والی فریٹ ریل گاڑیوں کے ملازمین کی اسکریننگ بھی کی جا رہی ہے-
وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ 14 اپریل کے بعد ممکنہ ٹرین آپریشن کی بحالی کی صورت میں ریلوے اسٹیشنز پر ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ درج

لاہور : اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کو تشدد کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے