مراد علی شاہ کی زیر صدارت صحت سے متعلق اجلاس

مراد علی شاہ کی زیر صدارت صحت سے متعلق اجلاس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صحت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری انویسٹمنٹ، ایڈیشنل سیکریٹری صحت اور دیگر شریک

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے 6 اسپتالوں میں 104 بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کرنے کی ہدایت کی جس کے تحت سول اسپتال میں 12، جناح اسپتال میں 15، لیاری جنرل اسپتال میں 18، ٹراما سینٹر میں 26، ڈاؤ اوجھا میں 8 اور سروسز اسپتال میں 25 بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کیا جائے گا۔
اجلاس میں شہر کے 3 اسپتالوں میں 193 بستروں کا آئیسولیشن وارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت سول اسپتال میں 59، جناح اسپتال میں 65 اور لیاری جنرل اسپتال میں 69 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ قائم کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کورونا کے مریضوں کو ان تینوں اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا جائے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے 1200 بستروں پر مشتمل ایکسپو سینٹر میں بھی مریضوں کو منتقل کرنے کی ہدایت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے