سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھر یلوصارفین کے بل اقساط میں جاری کرنے کااعلان کردیا

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھر یلوصارفین کے بل اقساط میں جاری کرنے کااعلان کردیا

لاہور: سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ مارچ کابل کسی بھی بینک میں 3اقساط میں جمع کرایاجاسکتاہے، 3 اقساط میں بل وصولی کے سلسلے میں بینکس کو ہدایات جاری کردی گئیں ، یہ سہولت صرف 2ہزار روپے تک کے گیس بل پردی گئی ہے

حکومت کی ہدایات پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کیلیے مارچ کے بل اقساط میں جاری کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15 روپے کی فوری کمی کی گئی ہے، بجلی اور گیس کے بل قسطوں میں ادا کیے جاسکتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، 300 یونٹ تک گیس اور بجلی کے بل 3 ماہ تک قسطوں میں لیے جائیں گے، ہرخاندان کو 4 ماہ تک ماہانہ 3 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن پر تشدد کرنے والی خاتون سامنے آگئی

لاہور :آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے