لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کر دی گئی

لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کر دی گئی

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سے قبل پنجاب میں 7 اپریل کی شام تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جو کل ختم ہو جاتا، نئے نوٹیفکیشن کے بعد اب لاک ڈاؤن 14 اپریل کی شام 5 بجے تک جاری رہے گا

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے آج میڈیا کو بتایا کہ لاہور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 1438 مقدمات درج ہوئے، 3 ہزار 657 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا، 3410 افراد سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے کے شورٹی بانڈز لیے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے آج کرونا سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 1493 ہو چکی ہے جب کہ صوبے میں 15 مریض جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے

لاہور: رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے