موٹروے پر فحش اشتہاری بورڈ، ریسکیو اہلکار کا ایسا اقدام کہ آپ داد دیں گے لیکن ساتھ ہی آپ کو افسوس بھی ہوگا

 پاکستان ویوز: میکسیکو کی ایک موٹروے پر سفر کرنے والوں کو اس وقت انتہائی شرمناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑگیا، جب موٹروے کے کنارے نصب جہازی سائز بل بورڈ پر فحش فلم چلنا شروع ہوگئی اور مزید افسوسناک کام یہ ہوا کہ اس بیہودہ فلم کو بند کرنے کی کوشش میں ایک فائر بریگیڈ اہلکار بل بورڈ کے اوپر چڑھا اور پاؤں پھسلنے سے درجنوں فٹ بلندی سے نیچے گر کر موقع پر ہی دم توڑگیا۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سان انٹونیو شہر کی پیری فریکو سور موٹروے پر پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کا اہلکار الوارو گونزالز موٹروے پر محو سفر تھا کہ جب اس نے ایک جہازی سائز بل بورڈ کے قریب گاڑیوں کا جمگھٹا دیکھا۔ بل بورڈ پر نظر آنے والے فحش مناظر کی وجہ سے ڈرائیور اس کے قریب پہنچتے ہی رفتار کم کرلیتے تھے اور کچھ لوگ اس منظر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنارہے تھے۔

الوارو نے اس صورتحال کو کسی ممکنہ حادثے میں بدلنے سے بچانے کے لئے بل بورڈ کے اوپر چڑھ کر اسے آف کرنے کا فیصلہ کیا۔ جونہی وہ بلندی پر نصب بل بورڈ کے اوپر پہنچا تو بدقسمتی سے اس کا پاؤں پھسلا اور وہ پختہ زمین پر گرکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بل بورڈ نصب کرنے والی کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی ہیکر نے بل بورڈ کو ہیک کرکے اس پر فحش فلم چلادی تھی۔ معاملے کی تحقیق جاری ہے تاکہ بیہودہ حرکت کرنے اور قیمتی انسانی جان کے ضیاع کا سبب بننے والے مجرموں کا پتہ لگایاجاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

نوبل انعام یافتہ خواتین کا بل گیٹس فاؤنڈیشن سے مودی کو ایوارڈ نہ دینے کا مطالبہ

نوبل انعام یافتہ خواتین کا بل گیٹس فاؤنڈیشن سے مودی کو ایوارڈ نہ دینے کا مطالبہ

اسلام آباد: نوبل انعام یافتہ خواتین نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے مطالبہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے