صوابی‘ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران ایک کیپٹن سمیت دو اہلکار شہید

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی طرف سے صوابی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ردالفساد کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت دو اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ملک آباد صوابی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔ آخری اطلاعات تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹر سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے والے اسپتالوں پر جرمانہ

ڈاکٹر سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے والے اسپتالوں پر جرمانہ

پشاور: ایف بی آر نے ڈاکٹرز اور فزیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے