لاک ڈاؤن کے باوجود بھی بے گھر افراد کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش

لاک ڈاؤن کے باوجود بھی بے گھر افراد کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش

اٹلی: اطالوی باشندے لاک ڈاؤن کے باوجود بھی بے گھر افراد کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں

اطالوی باشندے اٹلی کی گلیوں میں بے گھر افراد کی مدد کرنے کے لیے اپنے گھر کی بالکونی سے کھانے سے بھری ٹوکری لٹکا کر ان افراد کی مدد کر رہے ہیں اور اس طرح بے گھر افراد کو ٹوکری میں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کر رہے ہیں۔
اطالوی باشندوں کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کو "پنارو سولیڈیل” کہا جا رہا ہے جو کہ اینجیلو پیکون نامی شخص کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔
اس اقدام کو کرنے کی وجہ یہ تھی کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہونے سے ملک بھر میں تمام تر دکانیں اور کینٹین بند ہیں اور اس سے بے گھر افراد بھی متاثر ہوئے ہیں، یہ اقدام بے گھر افراد کے لیے یکجہتی ہے۔
دنیابھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار جب کہ ہلاک افرادکی تعداد 59 ہزار 172 ہو گئی ہے۔ کورونا سے متاثرہ 2 لاکھ 28 ہزار 405 سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے