غیر ملکیوں کو شہروں سے باہر نکال کر صحرا میں چھوڑا جائے

غیر ملکیوں کو شہروں سے باہر نکال کر صحرا میں چھوڑا جائے

کویت: 71 سالہ اداکارہ حیاۃ الفہد نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر تارکین وطن کو ملک سے باہر نکال دینا چاہیے

’ہم تنگ آگئے اور خوف زدہ ہیں کہ اگر بیمار ہوگئے تو کیا ہوگا کیونکہ آبادی کے لحاظ سے اسپتال کم ہیں، ایمرجنسی کی صورت میں ہر شخص کو اسپتال میسر نہیں‌ ہوگا‘۔
حیاۃ الفہد کا کہنا تھا کہ ’جب غیر ملکی تارکین کو اُن کا اپنا ملک نہیں رکھنا چاہتا تو ہم نے انہیں کیوں اپنے شہروں میں رکھا ہوا ہے، کرونا کی مصیبت کے دوران تو ایسے تمام لوگوں کو اپنے ملک چلے جانا چاہیے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’اگر غیرملکی تارکین کویت چھوڑنے پر راضی نہیں تو حکومت انہیں کویت سے باہر نکال کر صحرا میں رکھ دے اور جب حالات معمول کے مطابق ہوجائیں تو واپس لے آئے‘۔
میں انسانیت کے خلاف نہیں مگر اس وقت ہم جس مرحلے سے گزر رہے ہیں وہ بہت سنگین ہے، ایسی صورت میں ہمیں سب سے زیادہ غیرملکیوں سے خطرہ ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے