پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے نجی اسکولوں کو فیس وصولی کے لیے ہدایات جاری

پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے نجی اسکولوں کو فیس وصولی کے لیے ہدایات جاری

کراچی: ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منسوب صدیقی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے بھرکے نجی اسکولوں کو فیس وصولی کے لیے انتظامی دفاتر کھولنے کی اجازت ہو گی

اسکول بند رہے گا صرف فیس وصولی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے دفاتر کھولے جا سکتے ہیں۔
اسکول انتظامیہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ فیس وصولی کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا خاص خیال رکھا جائے، سینی ٹائزر کی دستیابی اور ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے جبکہ 3سے زائد افراد کے انتظامی دفاتر میں جمع ہونے پر پابندی ہے،کوئی اسکول کسی بھی طالب علم کو طلب نہیں کرسکتا، احکام کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی

گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی

کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے دوران مضافاتی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے