وائرس کو وِڈ نائنٹین نے یورپ اور امریکا سمیت دنیا بھر میں تباہی مچا دی

وائرس کو وِڈ نائنٹین نے یورپ اور امریکا سمیت دنیا بھر میں تباہی مچا دی

: دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات 53 ہزار 218 ہو گئیں، وائرس کے متاثرین کی تعداد بھی 10 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، دوسری طرف صحت یاب افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 2 لاکھ 13 ہزار ہو گئی

وائرس نے امریکا میں 6088 افراد کو شکار کر لیا ہے جب کہ 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں، امریکا میں ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اٹلی میں ہلاکتیں 13,915 ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی۔ اسپین بھی وائرس سے بری طرح متاثر ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر پانچ سو تک اموات ہو رہی ہیں، اب تک اسپین میں 10,348 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
فرانس میں بھی وائرس کی ہلاکت خیزی میں تیزی آ گئی ہے، اب تک 5,387 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 59,105 ہے۔ ایران بھی وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جہاں 3,160 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 50,468 افراد متاثرہ ہیں۔ برطانیہ میں بھی ہلاکتیں بڑھ کر 2,921 ہو گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 33,718 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے