اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دلچسپ گیم متعارف کرادیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دلچسپ گیم متعارف کرادیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دلچسپ گیم متعارف کرادیا، پوم پاک ، لرن ٹو ارن کے نام سے متعارف کرایا جانے والا گیم نوجوانوں اور بچوں میں مالیاتی خواندگی بڑھانے کے قومی پروگرام کا حصہ ہے

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس گیم کے ذریعے ملک میں نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ کا آغاز کردیا ہے جس سے بچوں اور نوجوانوں میں ان کی رقوم کو سنبھالنے کی مہارت بہتر ہوگی اور مالی امور کی تفہیم بڑھے گی
نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ نے پاکستان کا پہلا آن لائن مالی خواندگی کا کورس شروع کیا ہے جو ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو گیم کے ذریعے پڑھایا جاتا ہے، یہ گیم عمر کے تین گروپوں کے لیے ہے9 تا 12 سال کے بچے، 13سے 17سال کے نوعمر لڑکے لڑکیاں اور 18 تا 29 سال کے نوجوان اپنے ڈیسک ٹاپ براؤزر یا موبائل فون کی ایک مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے یہ گیم کھیل سکتے ہیں، نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ کا یہ آسان ای لرننگ پورٹل اور موبائل ایپ انگریزی اور اردو زبان میں کہانی پر مبنی گیم فارمیٹ کے ذریعے تعلیم دیتا ہے جو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ مالی خواندگی کے اصول سمجھ میں آسکیں اور لاگو کیے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

کراچی: بیت الخلا دو خواتین کے لیے اور دو مردوں کے لیے پاکستان کے پہلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے