بینک کی ریجنل برانچ میں ایک افسر میں کورونا وائرس کی تصدیق

بینک کی ریجنل برانچ میں ایک افسر میں کورونا وائرس کی تصدیق

حیدرآباد: محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ بینک کے عملے میں شامل 65 افراد کو نجی اسپتال میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے، بینک عملے کے 65 افراد کے سیمپلز آج لیے جائیں گے

29 مارچ کو بینک کے ایک افسر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، بینک افسر میں کورونا وائرس سامنے آنے پر 30 مارچ سے بینک بند کر دیا گیا تھا۔
اس سے قبل حیدر آباد میں تبلیغی جماعت میں شامل ایک چینی باشندے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد جماعت میں شامل دیگر 210 افراد کو بھی قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 2049 کیسز اور 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے