الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 1 ہزار دیہاڑی دار مزدوروں میں راشن تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 1 ہزار دیہاڑی دار مزدوروں میں راشن تقسیم

اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 1 ہزار دیہاڑی دار مزدوروں میں راشن تقسیم کیا گیا الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے بتایا کہ دو ہزار راشن پیکٹس تقسیم کر چکے ہیں آج مزید 1 ہزار کر رہے ہیں

مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مزدوروں میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین ہزار خاندانوں کو گھر گھر راشن پہنچا رہے ہیں اور الخدمت الرازی اسپتال کو کررونا قرنطینہ اور آئی سی یو بنا دیا گیا ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پوری انسانیت اور پاکستان اس وبا سے انشاء اللہ نجات پائیں گے، کورونا وائرس پھیلنے کے بعد غیر مسلم حکمران بھی اللہ کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور متاثرین تک راشن پہنچانے کا حکومت کے پاس کوئی شفاف نظام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے