زائرین کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست پر سماعت

زائرین کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست پر سماعت

اسلام آباد: پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ حکومت پر اعتماد کریں

پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو موجود ہیں آپ متعلقہ فورم پر رجوع کریں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہیں اور ان کے ویزے بھی ختم ہوچکے ہیں۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے، عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، آپ متعلقہ فارم سے رجوع کریں اور یہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کررہی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ پالیسی معاملہ ہے جب کہ عدالت کسی بھی تنازع میں نہیں پڑے گی لہذا درخواست مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے