سوائے 2ریفائنریز کے دیگر تمام کو کچھ عرصے کے لیے بند کرنے پر غور کررہی ہے

سوائے 2ریفائنریز کے دیگر تمام کو کچھ عرصے کے لیے بند کرنے پر غور کررہی ہے

اسلام آباد: ان دو ریفائریز میں اٹک ریفائنری لمیٹڈ اور پاک عرب ریفائرنری لمیٹڈ شامل ہیں جبکہ دیگر تین ریفائریز کو دو ماہ کے لیے بند کیے جانے کے فیصلے پر غور کیا جارہا ہے

ان ریفائریز کو کچھ عرصے کے لیے بند کیے جانے پر غور ملک بھر میں تیل مصنوعات کی طلب میں کمی کو دیکھتے ہوئے کی کیا جارہا ہے کیونکہ کورونا وائرس وبا کے نتیجے میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی معاشی سرگرمیاں رک گئی ہیں۔
جن دو ریفائریز کو فی الحال پیداوار جاری رکھنے پر غور کیا جارہا ہے ان میں پارکو درآمدی اور مقامی خام تیل کو استعمال کرتی ہے جبکہ اٹک ریفائری زیادہ تر مقامی خام تیل کو استعمال کرتی ہے۔ملک بھر میں تیل کی طلب میں کمی کے سبب نیشنل ریفائنری اور بائیکو پہلے ہی اپنی پیداوار معطل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
دیگر ریفائنریز کو بند کرنے کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویڑن نے ایک سمری تیار کرلی ہے اور اسے جمعرات کے روز ہونے والے کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے