یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قلت بڑھ چکی

یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قلت بڑھ چکی

لاہور: وفاقی و صوبائی خفیہ اداروں نے ان شکایات کی تحقیقات شروع کردی ہیں جن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے عملہ کی ملی بھگت کے ساتھ اسٹورز پر ریکارڈ میں آٹے کی آمد اور فروخت کے بوگس اعدادوشمار فراہم کیے جا رہے

کارپوریشن کی منتخب کردہ بعض فلور ملیں پاسکو سے اسٹورز کو آٹے کی فراہمی کیلئے ملنے والی 40 سے50 فیصدگندم مہنگے داموں اوپن مارکیٹ میں فروخت کر رہی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی بلند قیمتوں کی وجہ سے مقامی یوٹیلٹی اسٹور انتظامیہ اور منتخب فلورملز کی ملی بھگت سے پاسکو سے ملنے والی گندم مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قلت بڑھ چکی ہے۔
پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے بغیر ریکارڈ کی تصدیق کے فلورملز کی مارکیٹ سپلائی والی گاڑیوں اور عملہ کی پکڑ دھکڑ کیخلاف فلور ملز انڈسٹری میں عدم تحفظ پیدا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے