بلوچستان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر مطلوبہ مدد فراہم نہ کرنے کا الزام

بلوچستان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر مطلوبہ مدد فراہم نہ کرنے کا الزام

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے بارڈر پر صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے وسائل کا استعمال کیا

تفتان بارڈر پر صورتحال سے نمٹنے کے لیے ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی مالی مدد نہیں ملی، جبکہ این ڈی ایم اے نے اب تک صرف 1200 خیمے، کمبل اور پلاسٹک شیٹس مہیا کیں۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان کی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے لیے اب تک 2 ارب روپے جاری کرچکی ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی، وزیر داخلہ ضیااللہ لانگو، سیکریٹری صحت وحید مدثر ملک، انفارمیشن سیکریٹری عرفان شاہ اور صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران زرخون بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد سے ان کی حکومت ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہریوں کا ناک اورمنہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا

شہریوں کا ناک اورمنہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا

کوئٹہ: حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کا ناک اورمنہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے