عطیہ لینے والے غریبوں کی عزت نفس مجروح نہ کریں

راشن تقسیم کرنے والوں کے لیے اداکارہ و میزبان صنم جنگ کا اہم پیغام۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث بے شمار افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔

متعدد شخصیات اور لوگوں کی جانب سے غریب اور نادار لوگوں کی مدد کے لیے راشن سمیت دیگر روز مرہ کی ضروری اشیاء تقسیم کرنے کا سلسہ جاری ہے۔

لوگوں کی جانب سے راشن تقسیم کرتے وقت کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں جس سے عطیہ لینے والے بے شمار لوگوں کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے۔

راشن عطیہ کرنے والوں کے لیے اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی جانب سے اہم پیغام دیا گیا ہے۔

اداکارہ صنم جنگ نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘خدا کے لیے غریبوں کی مدد کرتے ہوئے، سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لیے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں’۔

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1625 ہو گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

ذہنی امراض اور اس کے بارے میں معاشرے کے رویے کو منفرد انداز سے اجاگر کیا ہے

ذہنی امراض اور اس کے بارے میں معاشرے کے رویے کو منفرد انداز سے اجاگر کیا ہے

صبا قمر نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا ہے جس میں انہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے