کورونا کے خلاف جنگ میں باکسرعامرخان کا پاکستان کو امداد دینے کا اعلان

لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے 4 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

برطانیہ میں بھی عامرخان نے این ایچ ایس اسپتال کو کورونا وائرس متاثرین کے لیے اپنی 4 منزلہ عمارت کو اسپتال بنانے کی پیشکش کی تھی۔

باکسر کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کے لیے اسپتالوں میں بستر ملنا کتنا مشکل ہے اس لیے اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کو تیار ہوں۔

معروف شخصیات کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مدد کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1625 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارسلونا کے کپتان لیونل میسی نے کلب سے معاہدے میں توسیع کی بات چیت ختم کردی

بارسلونا کے کپتان لیونل میسی نے کلب سے معاہدے میں توسیع کی بات چیت ختم کردی

بارسلونا: بارسلونا کے کپتان لیونل میسی نے کلب سے معاہدے میں توسیع کی بات چیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے